نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا ہے کہ بی جے
پی اور اس کے دوستوں کو بڑے نوٹ کو رد کئے جانے کے بارے میں ایک ہفتہ پہلے
ہی پتہ چل گیا تھا ۔ کیجریوال نے دو ہزار روپے کے نوٹ شروع کئے جانے پر بھی
سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے بدعنوانی اور کالے دھن کو فروغ ملے گا نہ
کہ ان پر لگام لگے گی اور روپے رد کئے جانے سے عام آدمی کافی پریشان ہیں ۔ سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کیجریوال نے پے ٹی ایم کے اشتہار میں وزیر اعظم
مودی کی تصویر پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا سب سے بڑا فائدہ
کمپنی کو ملا ہے ۔
کیجریوال نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بی جے پی کے دوستوں اور اس کے لوگوں
کو
فیصلہ کا اعلان کئے جانے سے ایک ہفتہ پہلے مطلع کر دیا گیا تھا ۔ انہوں نے
پراپرٹی یا سونا خریدنے کی طرح تمام انتظامات کر لئے ہیں ۔ بی جے پی
اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں انتخابات لڑنے جا رہی ہے ، اس نے انتظام کر
لئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صرف عام آدمی متاثر ہو رہا ہے ۔ میں نے بہت سے
لوگوں سے بات کی ، انہوں نے مجھے بتایا کہ کالے دھن والوں نے پہلے ہی
بندوبست کر لئے ہیں ۔ 15 سے 20 فیصد کمیشن کے بدلے ان کے گھر دولت پہنچا دی
جائے گی ۔ کیجریوال نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دو
ہزار روپے کا نوٹ کیوں شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صرف کالا
دھن جمع کرنے میں آسانی ہو گی ۔